ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران نے کبھی سفارتکاری سے انکار نہیں کیا، اور مذاکرات ہی وہ راستہ ہیں جن کے ذریعے امریکا کو ایک مناسب اور پائیدار حل دیا جا سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے یورپی ممالک کو ایک منصفانہ اور متوازن جوہری تجویز پیش کی ہے، جس کا مقصد خطے میں استحکام اور اعتماد کی بحالی ہے۔
عباس عراقچی نے واضح کیا کہ آئندہ ہونے والے مذاکرات باہمی احترام اور مساوات کے اصول پر مبنی ہوں گے، جہاں کوئی بھی ملک دوسرے سے برتر یا کمتر نہیں ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران اپنی قوم کے بنیادی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرے گا اور کسی دباؤ کے تحت کوئی فیصلہ نہیں کرے گا۔













