اسرائیل کی جنگ بندی کی پھر خلاف ورزی، غزہ پر شدید فضائی حملے

[post-views]
[post-views]

اسرائیل نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ پر شدید فضائی حملے شروع کر دیے ہیں، جس سے خطے میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے براہِ راست حکم کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، شمالی غزہ میں ایک اسپتال کے قریب بھی بمباری کی گئی، جس سے شہری آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

غزہ سول ڈیفنس کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی پر کم از کم تین فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں رہائشی عمارتوں اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کے حوالے سے معلومات تاحال موصول نہیں ہو سکیں۔

دوسری جانب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک بار پھر جنگ بندی کے وعدے کو توڑتے ہوئے اپنی فوج کو غزہ میں فوری کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔ مبصرین کے مطابق، اسرائیل کے اس اقدام سے نہ صرف انسانی بحران مزید سنگین ہوگا بلکہ امن مذاکرات کے امکانات بھی معدوم ہو سکتے ہیں۔

عالمی برادری نے اسرائیل کے تازہ حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تحمل اور فوری جنگ بندی پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos