تجارتی جنگ نہیں، تعاون کا سال ہوگا، چین اور امریکا کا فیصلہ

[post-views]
[post-views]

چین اور امریکا نے تجارتی کشیدگی میں کمی لاتے ہوئے باہمی جنگ بندی کو ایک سال کے لیے بڑھانے پر اتفاق کر لیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے نمائندوں نے مذاکرات کے بعد یہ فیصلہ کیا۔

چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ گفت و شنید کے نتیجے میں طے پایا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف تجارتی پابندیوں میں نرمی کریں گے۔

چینی اور امریکی صدور کی ملاقات کے بعد امریکا نے چین پر عائد 10 فیصد درآمدی ٹیرف میں کمی کا اعلان کیا، جب کہ چین نے امریکا کے خلاف برآمدی کنٹرول کے اقدامات کو ایک سال کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان کے مطابق فریقین نے فینٹی نائل اور زرعی مصنوعات کی تجارت کو وسعت دینے اور ٹک ٹاک سمیت دیگر اقتصادی معاملات کو باہمی اتفاق سے حل کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos