جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی، غزہ میں فضائی حملے اور اجتماعی قبر سے 51 لاشیں برآمد

[post-views]
[post-views]

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ واقعات میں غزہ سٹی، بیت لاہیا اور خان یونس ایک بار پھر فضائی حملوں اور شدید توپ خانے کی گولہ باری کی زد میں آئے، جس کے نتیجے میں خوف و ہراس اور تباہی میں مزید اضافہ ہوا۔

مغربی کنارے میں بھی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔ قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو بچوں کی شہادت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ متعدد شہری زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فورسز نے علاقے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیاں بھی کیں، جس سے مقامی آبادی میں سخت بے چینی پھیل گئی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے موجودہ جنگ بندی کو ’’انتہائی نازک‘‘ قرار دیتے ہوئے تمام فریقین سے اپیل کی کہ معاہدے کی مکمل پابندی کی جائے تاکہ خطے میں کم از کم وقتی امن کی راہ ہموار ہو سکے۔

دوسری جانب غزہ میں ایک اجتماعی قبر سے 51 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جب کہ خان یونس کے علاقے سے ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش بھی ملی ہے، جسے آج اسرائیل کے حوالے کیا جائے گا۔

غزہ سول ڈیفنس کے مطابق درجنوں خاندان اب بھی تباہ شدہ گھروں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ محدود ریسکیو مشینری، تباہ شدہ انفراسٹرکچر اور جاری حملوں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں شدید مشکلات برقرار ہیں، اور امدادی کارکن ہر ممکن کوشش کے باوجود بروقت رسائی میں رکاوٹوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos