یوکرین میں روسی حملے شدید، 9 ہلاک اور متعدد زخمی

[post-views]
[post-views]

یوکرین کے صدر نے کہا ہے کہ گزشتہ شب روسی حملوں میں کم از کم 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ روس کے حملوں نے توانائی اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور شہریوں پر ان کے حملے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عالمی برادری کی جانب سے روس پر دباؤ ناکافی ہے۔

زیلنسکی کے مطابق روس نے حملوں میں 470 سے زائد ڈرونز اور 48 میزائلوں کا استعمال کیا۔ انہوں نے اپنے اتحادیوں سے فضائی دفاع کے لیے مزید میزائلوں کی فوری امداد کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق رات کے حملوں میں کم از کم 36 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ روسی حملوں کے دوران نہ صرف رہائشی عمارتیں متاثر ہوئیں بلکہ ایک اسکول، ایک سپر مارکیٹ اور ایک ایمبولینس سب اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق یہ مشرقی یوکرین پر تین دنوں میں ہونے والا تیسرا حملہ ہے، جس سے علاقے کی صورت حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos