امریکی حکومت کا فیصلہ: افغان پاسپورٹ والوں کے ویزے اور پناہ گزین درخواستیں معطل

[post-views]
[post-views]

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ افغان پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کے ویزے جاری کرنے کا عمل معطل کر دیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر تصدیق کی کہ افغان شہریوں کے لیے ویزوں کا اجرا روک دیا گیا ہے اور مستقبل قریب کے لیے پناہ گزینوں کی درخواستوں پر بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

امیگریشن حکام نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں سے متعلق تمام فیصلے عارضی طور پر روکے گئے ہیں تاکہ ہر درخواست کی مکمل جانچ اور احتیاطی جائزہ لیا جا سکے۔ امریکی پناہ گزینوں کی خدمات کے ادارے کے ڈائریکٹر نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر ملکی کی جانچ پڑتال اور زیادہ سے زیادہ اسکریننگ کو یقینی بنائے بغیر کوئی فیصلہ نہیں دیا جائے گا۔

یہ اقدام اس کے بعد سامنے آیا ہے کہ امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ تیسری دنیا کے تمام ممالک سے ہجرت پر مستقل پابندی عائد کی جائے گی اور وہ افراد جن کی سرگرمیاں داخلی امن کے لیے خطرہ پیدا کرتی ہیں، ان کی قانونی شہریت منسوخ کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کرنے والا شخص افغان شہری تھا، جو 2021 میں امریکی ری سیٹل منٹ پروگرام کے تحت ملک میں آیا تھا۔ اس حملے میں ایک نیشنل گارڈ ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos