ایران نے میزائل پروگرام پر کسی بھی بات چیت سے انکار کر دیا

[post-views]
[post-views]

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کو ایران کے اعتماد کی بحالی کے لیے دوبارہ سفارتی رابطے شروع کرنے ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ بات انہوں نے جاپانی ہم منصب موٹیگی ٹوشیمیٹسو سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہی۔

عباس عراقچی نے یاد دلایا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں سے قبل 2015 کے ایٹمی معاہدے کے متبادل کے طور پر ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان پانچ دور کی مذاکراتی کوششیں ہو چکی تھیں۔

انہوں نے جاپانی وزیر خارجہ کو ایران کی ایٹمی صلاحیت کے حصول کی موجودہ پالیسی سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ ایران نے یورپی ممالک کے سامنے منصفانہ اور متوازن جوہری تجاویز پیش کی ہیں۔

عباس عراقچی نے جاپانی ہم منصب کو ان کے عہدے کے سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے نہ صرف ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کی کوشش کی بلکہ ایران کے میزائل پروگرام کو بھی مذاکرات میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جسے ایران نے ہمیشہ مسترد کیا ہے۔

عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران کی فوجی صلاحیت پر کسی بھی قسم کی بات چیت نہیں کی جا سکتی اور یہ کسی صورت قابلِ مذاکرہ نہیں ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos