روس اور پاکستان کے تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی مفاد کے حامل: روسی صد

[post-views]
[post-views]

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات حقیقی معنوں میں باہمی مفاد اور تعاون پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اور پاکستان قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں اقتصادی، سیاسی اور سیکیورٹی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد شنگھائی تعاون تنظیم کا مکمل رکن ہے، جو خطے کی سب سے بڑی اور مؤثر علاقائی تنظیم کے طور پر جانا جاتا ہے، اور اس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو نئی جہت ملتی ہے۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات نہ صرف دو طرفہ فوائد کا حامل ہیں بلکہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے بھی مؤثر کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی اور تعاون سے مشترکہ مفادات کو فروغ ملتا ہے اور مستقبل میں تعلقات مزید مستحکم اور پائیدار ہوں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos