ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے حالیہ مظاہروں کے دوران ہونے والی ہزاروں ہلاکتوں اور اربوں روپے کے مالی نقصان کے اصل ذمہ دار کے طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مظاہروں کے پیچھے براہِ راست امریکی مداخلت اور ٹرمپ کی ذاتی مداخلت شامل تھی۔
آیت اللہ خامنہ ای نے فتنے پھیلانے والوں کے خلاف کمر توڑ کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ ہلاکتوں، مالی نقصان اور عوام کے خلاف پروپیگنڈے کے اصل ذمہ دار امریکی صدر خود ہیں۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ یہ حالیہ بغاوت دیگر واقعات سے اس لحاظ سے مختلف تھی کہ اس میں امریکی صدر نے براہِ راست کردار ادا کیا۔
سپریم لیڈر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کی سلامتی اور استحکام کے لیے حکومت اور عوام کو متحد رہنا ہوگا اور بیرونی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔











