پاکستان میں وحشیانہ حملے پر روسی صدر کا اظہار تعزیت اور تعاون کی یقین دہانی

[post-views]
[post-views]

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسلام آباد میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیتی خطوط ارسال کیے ہیں۔

اپنے خطوط میں صدر پیوٹن نے کہا کہ مذہبی اجتماع کے دوران شہریوں کا قتل انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی اور بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور معلومات کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر پیوٹن نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری کو دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اور مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی، تاکہ اس قسم کے وحشیانہ حملوں کو روکا جا سکے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos