ایران پر کسی بھی امریکی کارروائی کے سنگین نتائج ہوں گے، روس کی وارننگ

[post-views]
[post-views]

روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر کسی بھی نئے امریکی حملے کے خطرناک اور سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لاروف نے کہا کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے زیرِ نگرانی ایرانی جوہری تنصیبات پر پہلے ہی حملے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ خطے میں عرب ممالک اور خلیجی ریاستیں کسی بھی قسم کی کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتی ہیں، اور سب اس بات کو سمجھتے ہیں کہ یہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔

ادھر امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی فوج اس ہفتے کے اختتام تک ایران پر ممکنہ حملے کے لیے تیار ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی اس معاملے پر حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

اسی دوران امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ تعطل ختم کرنے کے لیے تحریری تجاویز پیش کرے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos