ٹرمپ نے ایران کو خبردار کر دیا، فوری معاہدے کی وارننگ

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے معاملے پر سخت اور جارحانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے تہران کو واضح انتباہ دیا ہے کہ اگر فوری طور پر معاہدہ نہ کیا گیا تو سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں تہران اور کرج کو جوڑنے والے ایک اہم پل کی تباہی دکھائی گئی ہے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ یہ پل مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور دوبارہ استعمال کے قابل نہیں رہا۔

اپنے بیان میں انہوں نے ایرانی قیادت کو خبردار کیا کہ ایران کے پاس ترقی اور استحکام کا ابھی بھی موقع موجود ہے، لیکن یہ موقع تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق اگر تہران فوری طور پر کسی معاہدے کی جانب پیش رفت نہیں کرتا تو وہ اپنے باقی وسائل اور طاقت بھی کھو سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے ایسی ویڈیو جاری کرنا اور اسے ایران کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں پیش کرنا غیر معمولی اقدام ہے، جس نے عالمی سفارتی حلقوں میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos