ٹرمپ کا ایران کی ایٹمی قوت پر قبضے کا اعلان، ماہرین کی عالمی بحران کی وارننگ

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ایٹمی قوت پر قبضے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جسے ماہرین بین الاقوامی سلامتی اور جوہری امور کے لیے نہایت حساس اور خطرناک اقدام قرار دے رہے ہیں۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق کسی ملک کے جوہری مواد پر زبردستی قبضہ کرنا خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے براہِ راست فوجی تصادم کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کا اقدام تابکاری کے خطرات بڑھانے کے ساتھ انسانی بحران بھی پیدا کر سکتا ہے۔ مزید یہ کہ عالمی جوہری نگران ادارہ (آئی اے ای اے) اس یکطرفہ اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دے گا۔

ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اس اقدام سے مشرقِ وسطیٰ میں وسیع پیمانے پر تنازع کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اور روس، چین جیسے عالمی طاقتیں بھی مداخلت کر سکتی ہیں، جس سے تیل کی قیمتوں اور عالمی معیشت پر گہرا اثر پڑنے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos