امریکا ایران کشیدگی بڑی ڈیل سے ختم ہو سکتی ہے: ٹرمپ

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کا خاتمہ ایک بڑے معاہدے کے ذریعے ممکن ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکا اس وقت مذاکرات میں مضبوط پوزیشن پر ہے اور معاملات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے، تاہم وہ جنگ بندی میں مزید توسیع کے خواہاں نہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران پر عائد پابندیاں اور دباؤ اپنی جگہ مؤثر ثابت ہوئے ہیں اور اب اس معاملے کو زیادہ دیر تک لٹکایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کسی بھی ممکنہ صورتحال کے لیے تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر فوجی آپشن بھی زیر غور ہے، لیکن کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کیا جائے گا۔

اس سے قبل بھی امریکی صدر ایران پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کر چکے ہیں، ان کے مطابق ایران نے متعدد بار طے شدہ شرائط کی پاسداری نہیں کی۔ انہوں نے آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی کے خاتمے کو بھی باقاعدہ مذاکرات اور ممکنہ معاہدے سے مشروط قرار دیا تھا۔

ادھر اطلاعات کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی بدھ کی رات ختم ہونے جا رہی ہے، جو 8 اپریل سے دو ہفتوں کے لیے نافذ تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos