ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی یورپ کے لیے خطرات بڑھا رہی ہے اور اس سے یورپی ممالک کی سلامتی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے یہ بات جرمنی کے صدر فرینک والٹر شٹائن مائر سے گفتگو کے دوران کہی، جس میں خطے کی صورتحال اور اس کے عالمی اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک صدر کے مطابق اگر اس تنازع کو فوری طور پر سفارتی اور پرامن طریقے سے حل نہ کیا گیا تو اس کے اثرات مزید سنگین ہو سکتے ہیں، جو عالمی استحکام اور یورپی ممالک کے تحفظ کے لیے بھی چیلنج بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں جاری بحران کے اثرات صرف مقامی سطح تک محدود نہیں رہے بلکہ یہ آہستہ آہستہ یورپ تک پھیل رہے ہیں، جس سے عالمی امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔








