متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ تعلقات میں اعتماد کی بحالی کو ایک طویل اور پیچیدہ عمل قرار دیا ہے۔
صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے مشیر انور قرقاش نے ورلڈ پالیسی کانفرنس میں کہا کہ حالیہ کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اعتماد شدید متاثر ہوا ہے اور اس کی بحالی میں برسوں لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد تعلقات میں سنگین دراڑ پیدا ہوئی، جبکہ ان حملوں میں شہری علاقوں اور توانائی کے نظام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
انور قرقاش کے مطابق اس صورتحال نے خطے میں ایران کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے اور اسے ایک اسٹریٹجک خطرہ سمجھا جا رہا ہے۔









