ایران کی مسلح افواج الرٹ، کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا اعلان

[post-views]
[post-views]

ایرانی مسلح افواج کے مرکزی کمانڈ مرکز، خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ خطے میں دشمن کی سرگرمیوں اور نقل و حرکت پر مسلسل اور گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اور کسی بھی غیر معمولی پیش رفت کو سنجیدگی سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگر امریکی افواج نے خطے میں ناکہ بندی، راہزنی یا بحری قزاقی جیسی کارروائیاں جاری رکھیں تو ایران کی مسلح افواج اس کا بھرپور اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ ایرانی حکام نے واضح کیا کہ وہ اپنی خودمختاری اور علاقائی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید کہا گیا کہ ایرانی افواج مکمل طور پر الرٹ، منظم اور پُرعزم ہیں، اور دشمن کی کسی بھی جارحانہ حکمت عملی کا بروقت اور مناسب ردعمل دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos