لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنا ناقابل قبول اور ایک غلط عمل ہے جو لبنان کے استحکام کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں نعیم قاسم نے واضح کیا کہ حزب اللہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی قسم کی بات چیت ضروری ہو تو وہ صرف بالواسطہ طریقے سے ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمت کا راستہ جاری رہے گا اور اسے کمزور یا شکست نہیں دی جا سکتی۔ نعیم قاسم کے مطابق حزب اللہ اپنے ہتھیار نہیں ڈالے گی اور لبنان اور اس کے عوام کے دفاع کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاہے جتنی بھی دھمکیاں دی جائیں، تنظیم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور نہ ہی دباؤ میں آئے گی۔








