امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے معاملے پر تہران کو جلد فیصلہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اب تک کسی قابلِ قبول معاہدے تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو موجودہ حالات میں سنجیدگی اور عقل مندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تہران معاہدے کے حوالے سے درست سمت میں پیش رفت نہیں کر رہا۔
امریکی صدر نے اس موقع پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ ہاتھ میں اسلحہ تھامے اور سیاہ چشمہ لگائے کھڑے ہیں، جبکہ پس منظر میں دھماکوں کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔
تصویر پر درج الفاظ “اب مزید رعایت نہیں” امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی تناؤ کی صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں۔








