ایران کے خلاف امریکی حکمتِ عملی ناکام دکھائی دے رہی ہے: جرمن چانسلر

[post-views]
[post-views]

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی میں امریکا کو غیر متوقع مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ ایران توقعات سے زیادہ مضبوط ثابت ہوا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں ابتدا ہی سے خدشہ تھا کہ اس تنازع کے نتائج وہ نہیں ہوں گے جو امریکا نے سوچے تھے، کیونکہ واشنگٹن کے پاس مذاکرات کے لیے کوئی واضح اور مؤثر حکمتِ عملی موجود نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات بدستور اچھے ہیں، تاہم مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے اور جنگ کے خاتمے کی کوئی واضح صورت دکھائی نہیں دیتی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہدایت کی ہے کہ ایران کی معیشت اور تیل کی برآمدات پر دباؤ مزید برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایرانی بندرگاہوں سے ہونے والی شپنگ سرگرمیوں کو محدود کیا جائے۔ ان کے مطابق براہِ راست فوجی کارروائی یا تنازع سے پیچھے ہٹنا، ناکہ بندی برقرار رکھنے کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos