متحدہ عرب امارات نے خطے میں جاری کشیدہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت کے باعث اپنے شہریوں کے ایران، لبنان اور عراق کے سفر پر پابندی عائد کر دی ہے۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اماراتی شہری فی الحال ان تینوں ممالک کا سفر نہ کریں اور جو شہری پہلے سے وہاں موجود ہیں وہ جلد از جلد واپس لوٹ آئیں۔
بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ علاقائی سیکیورٹی اور بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں احتیاطی طور پر کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
حکام کے مطابق صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور حالات بہتر ہونے پر نئی ہدایات جاری کی جائیں گی۔









