ایران میں ڈیمائننگ کے دوران دھماکہ، 14 اہلکار شہید

[post-views]
[post-views]

ایران میں حالیہ جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل کی جانب سے داغے گئے متعدد بم ایسے تھے جو مکمل طور پر پھٹ نہیں سکے اور زمین میں دفن رہ گئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان غیر پھٹے بموں اور بارودی مواد کو ایران کے مختلف علاقوں میں ڈیمائننگ آپریشن کے ذریعے صاف کیا جا رہا تھا۔ اسی دوران زنجان کے قریب ایک مقام پر اچانک دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار شہید ہوگئے۔

ایرانی سیکیورٹی سے منسلک نور نیوز نے بھی تصدیق کی ہے کہ شہید ہونے والے اہلکار پاسدارانِ انقلاب سے تعلق رکھتے تھے اور علاقے میں بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے مشن پر کام کر رہے تھے۔

رپورٹس کے مطابق جائے وقوعہ پر موجود خطرناک اسلحے میں کلسٹر بم اور فضائی بارودی سرنگیں شامل تھیں جو جنگ کے دوران گرائی گئی تھیں۔ ماہرین کے مطابق ایسے ہتھیار اکثر فوری طور پر نہیں پھٹتے لیکن بعد میں انہیں ہینڈل کرنا انتہائی خطرناک ثابت ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ 7 اپریل سے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی جاری ہے، اور اسی دوران پاسدارانِ انقلاب نے متاثرہ علاقوں کو کلیئر کرنے کا کام شروع کیا تھا۔

یہ واقعہ جنگ بندی کے بعد ایران کا سب سے بڑا جانی نقصان قرار دیا جا رہا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جنگ ختم ہونے کے باوجود زمین میں موجود غیر پھٹا اسلحہ بدستور بڑا خطرہ بنا ہوا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos