ایرانی جوہری تنازع سفارت کاری سے حل ہونا چاہیے، روس

[post-views]
[post-views]

روسی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ایران کے جوہری ذخائر سے متعلق فیصلے کا حق صرف ایران کو حاصل ہے اور اس معاملے میں کسی بیرونی دباؤ کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

روسی ترجمان کے مطابق ایران کے جوہری تنازع کا پائیدار حل صرف سفارتی بات چیت کے ذریعے ممکن ہے، جس میں تہران کے قومی مفادات اور خودمختاری کو مکمل طور پر مدِنظر رکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو ایران اور امریکا کے درمیان افزودہ ایٹمی مواد کے مسئلے پر ممکنہ مفاہمت کے لیے کردار ادا کرنے اور دونوں فریقین کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos
[youtube-feed feed=2]