فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے، خطے کی صورتحال پر اہم ملاقاتیں متوقع

[post-views]
[post-views]

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان کا دورہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا ایران رابطوں کے تناظر میں اہم ہے۔

تہران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا استقبال کیا، جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران علاقائی امن، سیکیورٹی صورتحال اور باہمی امور پر بات چیت ہوگی۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ایران امریکی تجاویز پر غور کر رہا ہے، جن میں جنگ بندی، جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز سے متعلق نکات شامل ہیں۔

اس سے قبل محسن نقوی نے بھی ایرانی صدر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos
[youtube-feed feed=2]