ٹرمپ کا ایران معاہدے کے مسودے کے جلد اجرا کا اعلان

[post-views]
[post-views]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کا مسودہ جمعے کے بعد کسی بھی وقت جاری کیا جا سکتا ہے اور اس کی تفصیلات جلد عوام کے سامنے آ جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران پر عائد پابندیوں میں اس وقت تک کوئی نرمی نہیں کی جائے گی جب تک تہران معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرتا۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے پر دستخط مکمل ہو چکے ہیں جبکہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ ان کے مطابق جمعے تک یہ اہم آبی گزرگاہ مکمل طور پر کھل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور مالیاتی منڈیوں میں استحکام انتہائی اہم ہے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر زور دیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس حوالے سے سخت نگرانی کا نظام برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاہدے کے بعد واشنگٹن اور تہران کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ باضابطہ دستخطی تقریب میں شرکت کریں گے یا نہیں، اس بارے میں حتمی فیصلہ نہیں ہوا، تاہم نائب صدر جے ڈی وینس تقریب میں امریکی نمائندگی کریں گے۔

اس سے قبل نائب صدر جے ڈی وینس نے بتایا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے پر ڈیجیٹل دستخط مکمل ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق امریکی جانب سے صدر ٹرمپ اور نائب صدر وینس نے جبکہ ایرانی جانب سے پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دستخط کیے۔ معاہدے کی باضابطہ دستخطی تقریب جمعے کو متوقع ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos
[youtube-feed feed=2]