قومی سلامتی کمیٹی کا دہشت گردی کے خاتمے، ریاست کی مکمل رٹ برقرار رکھنے کا عزم

[post-views]
[post-views]

قومی سلامتی کمیٹی کا دہشت گردی کے خاتمے، ریاست کی مکمل رٹ برقرار رکھنے کا عزم: قومی سلامتی کمیٹی کا کہنا ہےکہ کسی بھی ملک کو دہشت گردوں کو پناہ گاہیں اور سہولتیں فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی، پاکستان اس سلسلے میں اپنے لوگوں کے تحفظ کے تمام حقوق محفوظ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/wazeer-e-azam-ke-zere-sadarat-qomi-salamti-ka-ijlas/

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں سروسز چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی،کمیٹی کو مجموعی سکیورٹی صورت حال اور خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر بریف کیا گیا۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ دہشت گردی سے ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی، پاکستان کی سرزمین کے ایک ایک انچ پر ریاست کی مکمل رٹ برقرار  رکھی جائےگی، پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،  قومی سلامتی معاشی سلامتی کے گردگھومتی ہے،معاشی آزادی کے بغیر ملکی خود مختاری یا وقار دباؤ میں آتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص سی ٹی ڈی کو مطلوبہ صلاحیتوں کے ساتھ جنگ کے معیار تک لایا جائےگا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/qoumi-salamti-committee-ka-ijlas-aj-ho-ga/

 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی قیادت وفاقی اور صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کریں گی، سماجی و اقتصادی ترقی کو ترجیح دی جائےگی، صوبائی ایپکس کمیٹیوں کو بھرپور طریقے سے بحال کیا جارہا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos