Premium Content

نا اہلی ہونے کے باوجود پارٹی چیئرمین رہنے پر عمران خان کو الیکشن کمیشن کا نوٹس

Print Friendly, PDF & Email

عمران خان کو تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو نوٹس جار کردیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-ny-chairmanship-sy-hatany-ka-election/

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 11 جنوری کو صبح 10بجے طلب کرلیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان مقررہ تاریخ پر ذاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نا اہلی کے باوجود آپ پارٹی کے چیئرمین ہیں، نا اہلی ہونے کے باوجود پارٹی چیئرمین رہنے پرعمران خان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/imran-khan-k-khilaf-tuheen-election-commission-k-karwai/

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos