ممنوعہ فنڈنگ کیس: الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر زبانی مختصر فیصلہ سنایا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/tousha-khana-case-islamabad-ki-adalat-ka-imran-khan/

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف لارجربینچ کا فیصلہ جاری کیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور  جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ نے فیصلہ سنایا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی حقائق جانچنے کی کمیٹی کی رپورٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos