Premium Content

حکومت نے آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی اے پی سی 7 کے بجائے 9 فروری جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں ملک کی تمام قومی وسیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔ 

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اے پی سی میں دہشت گردی، درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی جب کہ نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہوگی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کو اب تک حکومت کی جانب سے اے پی سی میں شمولیت کا باضابطہ دعوت نامہ نہیں ملا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos