کراچی پولیس آفس پر حملہ، پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید، 3 دہشت گرد ہلاک

[post-views]
[post-views]

کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر  دہشت گروں کے حملے  میں دو پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور عمارت کو تقریباً 4 گھنٹے بعد کلیئر کرالیا گیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ مقدس حیدر نے بتایا کہ حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ایک دہشت گردچوتھی منزل پر اور 2 چھت پر ہلاک ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک نے خود کو اڑایا۔

مقدس حیدر کا کہنا تھاکہ کراچی پولیس آفس میں آپریشن مکمل ہوگیا اور عمارت کو کلئیر کرالیا گیا۔

پولیس حکام  کے مطابق حملے میں دو پولیس اور ایک رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے جبکہ 18 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ شام 7 بجکر 10 منٹ پر کیا گیا، حملہ آور پولیس لائنز سے داخل ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے پولیس آفس کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیا اور آپریشن کے دوران شارع فیصل کے دونوں ٹریکس کو  ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔

کراچی پولیس آفس میں تقریباً 4 گھنٹے بعد آپریشن مکمل ہوگیا اور عمارت کو کلئیر کرالیاگیا۔  آپریشن مکمل ہونے کے بعد پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے اللہ اکبر کے  نعرے لگائے۔ 

حکام کے مطابق پولیس کو تیسری منزل پردہشت گردوں کے لائے گئے 3 بیگ ملے، تینوں بیگز میں سے گولیاں اور بسکٹ نکلے۔

آپریشن کے دوران چوتھی منزل پر محصور  ڈی ایس پی نعیم اور وسیم سمیت عملے کے متعدد ارکان کو بحفاظت نکالا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جب سکیورٹی اہلکار گھیرا تنگ کرتے ہوئے عمارت کی بالائی منزل کی طرف پہنچے تو کراچی پولیس آفس کی چھت پر دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا  لیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ دہشت گرد پوری تیاری سے آئے تھے، دہشت گردوں نے 2 سے 3  اطراف سےحملہ کیا، عمارت میں 40 سے 50 لوگ موجود تھے۔

کراچی صدر  پولیس لائن کے احاطے سے ایک کار ملی جس کے چاروں گیٹ کھلے ہوئے تھے۔

حکام نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کے پی او میں کھڑی گاڑی کو کلیئر کردیا ہے، رجسٹریشن تفصیل کے مطابق گاڑی لانڈھی کے رہائشی کامران کے استعمال میں تھی۔

اس کے علاوہ کراچی پولیس ہیڈ آفس کے مین گیٹ کے پاس سے بھی ایک کار ملی ہے، دہشت گرد ان دو کاروں میں سوار ہوکر حملے کیلئے پہنچے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos