Premium Content

الیکشن کمیشن نے صدرمملکت کو جواب دیدیا، خط کے الفاظ پر اظہار تحفظات

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط کا جواب دے دیا گیا ہے، جس میں خط میں استعمال الفاظ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کی جانب سے لکھے گئے خط میں الفاظ کے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے جو آئین اور قانون پر عمل کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/intekhabat-ki-tarikh-ka-fori-elan-kren-sadar-ka-chief-election/

جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عدلیہ کے فیصلوں کا احترام اور من و عن عمل کرتا ہے۔ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے بارے میں بے حسی کے الفاظ لکھنا مناسب نہیں۔ صدر مملکت کی جانب سے ایسے الفاظ لکھنے پر افسوس اور مایوسی ہوئی۔

الیکشن کمیشن نے جوابی خط میں لکھا کہ ادارہ اپنی آئینی ذمے داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ادارے نے صدر مملکت کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جس میں الیکشن کمیشن ارکان اور اعلیٰ حکام ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ ایوان صدر میں اجلاس پیر کے روز دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos