صرف پنجاب میں الیکشن کرانا پاکستان کےخلاف سازش ہے،وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں الیکشن ایک ہی دن ہونے چاہییں، صرف پنجاب میں الیکشن کرانا ملک کے خلاف سازش ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر نااہل کیا گیا اور ایک سازش کے ذریعے 2018میں عمران نیازی کو ملک پر مسلط کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ثاقب نثار نے از خود نوٹس کا اختیار عوامی مفاد میں نہیں بلکہ عمران نیازی کو کامیاب کرانے کے لئے استعمال کیا وہ پی ٹی آئی اور عمران نیازی کے ایجنٹ کے طور پر کام کررہے تھے اور ان کا واحد مقصد نوازشریف کو ہرانا اور عمران نیازی کو کامیاب کرانا تھا۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

وزیراعظم نے کہا کہ آڈیو لیکس نے وہ تمام کردار بے نقاب کر دیئے ہیں جو اس سازش کا حصہ تھے اورثاقب نثار کی آڈیو لیک منظر عام پر آنے کے بعد اب اس میں کوئی شک نہیں رہا کہ عمران نیازی کو کسی بھی طریقے سے اقتدار میں لانے کے لئے سازش کی گئی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos