پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی دوبئی میں ملاقات پر فضل الرحمٰن خفا

[post-views]
[post-views]

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے دبئی میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقاتوں پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2 بڑی حکومتی اتحادی جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ’شیڈول‘ ملاقات کے حوالے سے حکومتی اتحاد میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم کا حصہ ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک طے شدہ ملاقات نہیں تھی، انہوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ پی ڈی ایم کو پیپلز پارٹی کے ساتھ ملاقات کے بارے میں اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا جو کہ پی ڈی ایم اتحاد کا حصہ نہیں ہے۔

گزشتہ سال اپریل میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بارے میں بات کرتے ہوئے جے یو آئی(ف) کے سربراہ نے انکشاف کیا کہ ان کی پارٹی تحریک عدم اعتماد کے خلاف تھی جب کہ پی ٹی آئی حکومت کو سڑکوں پر احتجاج کے ذریعے استعفا دینے پر مجبور کرنے کی حامی تھی، تاہم پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے تیار ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان سے ملاقات میں سینیٹ کی رکنیت اور چیئرمین شپ کی پیشکش کی جسے انہوں نے مسترد کردیا جب کہ سابق جنرل ’نظام کے اندر تبدیلی چاہتے تھے‘۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے بارے میں پوچھے جانے پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اس معاملے میں فوج خود شکایت کنندہ ہے، فوج 9 اور 10 مئی کو تنصیبات پر کیے گئے حملوں میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات میں شکایت کنندہ ہے اور وہ اپنی عدالتوں میں مشتبہ افراد کا ٹرائل چاہتی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں اور زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کے مسائل ہیں لیکن مالیاتی صورتحال میں حالیہ پیش رفت کے بعد روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں بھی نیچے آئیں گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos