ماہرین نے ہزاروں بلیوں کی ہلاکت کے بعد کورونا وائرس کے بارے میں خبردار کر دیا ہے ۔
ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کی ایک زیادہ مہلک قسم سنگین بیماری کا سبب بن رہی ہے۔پولینڈ میں ایویئن فلو سے متاثر ہونے کے بعد درجنوں بلیاں ہلاک ہو چکی ہیں۔
رواں سال کے آغاز کے ساتھ ہی جانوروں کیڈاکٹروں نے قبرص میں ایف آئی پی میں مبتلا بلیوں کی تعداد میں اچانک اضافے کی اطلاع دی تھی۔
پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر سوسائٹی (پی اے ڈبلیو ایس) قبرص نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوری سے اب تک ایف آئی پی سے تقریبا 3 لاکھ بلیاں ہلاک ہو چکی ہیں۔
بعد میں انہوں نے وضاحت کہ تھی کہ یہ جزیرے کی تقریبا 10 لاکھ بلیوں میں سے 20 سے لیکر 30 فیصد تک ہے۔
قبرص میں پھیلنے والی وبا میں فی لین کورونا وائرس شامل ہے جسکا کووڈ 19 سے کوئی تعلق نہیں ہے۔یہ بلیوں میں ہوتا ہے لیکن لوگوں کو متاثر نہیں کرتا۔ یہ وائرس عام طورپرصرف معدے کی ہلکی خرابی کا سبب بنتا ہے،لیکن اس سے فی لین انفیکشن پیریٹونائٹس (ایف آئی پی) ہوسکتا ہے ،جہاں سفید خون کے خلیات متاثرہوجاتے ہیں۔

بلی کے جسم میں وائرس پھیلاتے ہیں اور پیٹ ، گردے اوردماغ میں اکثرمہلک سوزش کے رد عمل کو جنم دیتے ہیں۔













