وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم اور اتحادیوں کا اجلاس آج ہوگا۔ پی ڈی ایم اور حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج ویڈیو لنک پر ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سربراہ پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام ف مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے دیگر سربراہان ویڈیو لنک پر شرکت کریں گے۔
اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں نگران وزیر اعظم کے نام اور نگران سیٹ اپ پر وزیر اعظم مشاورت کریں گے۔ نگران سیٹ پر وزیراعظم پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کیلئے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، اسلم بھوتانی اور فواد حسن فواد سمیت دیگر ناموں پر غور کیا جائے گا۔