صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یونائیٹڈ بینک لمٹیڈ  کو فراڈ متاثرہ صارف کو منافع کے ساتھ79,500 روپے واپس کرنے کا حکم

[post-views]
[post-views]

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یونائیٹڈ بینک لمٹیڈ  کو فراڈ متاثرہ صارف کو منافع کے ساتھ79,500 روپے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

صدرمملکت نے کہا کہ یونائیٹڈ بینک کی جانب سے اسٹیٹ بینک کی ہدایات کی عدم تعمیل بدانتظامی کے مترادف ہے۔صدرمملکت  نےبینک کی درخواست مسترد کردی ،اُن کا کہنا تھا کہ بینک اپنے نظام کو بہتر بنائے ، اکاؤنٹس کھولنے کے وقت صارفین کودرست اور مکمل معلومات فراہم کی جائیں۔بینک 30 دنوں کے اندر منافع کے ساتھ 79,500 روپے صارف کو واپس کرے ۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

صدر مملکت نے کہا کہ بینک نےصارف کوسہولت کے فوائد اور نقصانات کے بارے میں بتائے بغیر ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولا، بینک صارف ڈیجیٹل بینکنگ سے واقف نہیں، بلا اجازت آن لائن فنڈز ٹرانسفر سہولت کھولے بغیر فراڈ ممکن نہیں تھا، بینک نے اسٹیٹ بینک کی ہدایات کی تعمیل نہیں کی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کو فراڈ متاثرہ صارف کو منافع کے ساتھ 79,500 روپے واپس کرنے کا حکم تمام بینک آن لائن فراڈ روکنے کیلئے نظام میں خامیوں کو دور کریں، صارفین کو ڈیجیٹل بینکنگ کے بارے میں آگاہ کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos