اسپین نے خواتین ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو شکست دےکر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

[post-views]
[post-views]

اسپین نے اتوار کے روز کھیلے گئےورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو 1-0 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈنے مشترکہ طور پر اس ایونٹ کی میزبانی کی۔ انگلینڈ نے میچ کے آغاز میں ہی تیزرفتاری کا مظاہرہ کیا  اور چوتھے منٹ میں اسپین کے گول پوسٹ پر حملہ کیا لیکن کامیابی نہیں ملی۔

میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول 29 ویں منٹ میں اسپین کی کھلاڑی اولگا کارمونا  نے  کال ڈینٹی کے   پاس پر کیا، پہلے ہاف کےاختتام پر اسپین کو 0-1 کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول اسکور کرنے کے لیے ایک دوسرے پر حملے کیے لیکن کامیابی نہیں سمیٹ سکے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

فیفا ویمن ورلڈ کپ کے فائنل تقریب میں اسپین کی کھلاڑی ایٹانا بونمی ٹی کو ورلڈ کپ 2023 میں بہترین کارکردگی پر فیفا گولڈن بال ایوارڈ دیا گیا۔

انگلینڈ کی میری ایرپس کو فیفا ورلڈ کپ 2023 کیلئے گولڈن گلوو ایوارڈدیا گیا۔

فیفا ویمن ولڈ کپ 2023 بیسٹ ینگ پلیئر کا ایوارڈ اسپین کی سلمیٰ پیرا لوئلو کو دیا گیا۔

میچ کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی کپتان ملی برائٹ کا کہنا تھا کہ یہ بہت مشکل مرحلہ ہے، ہماری ٹیم شاندار تھی، ہم نے دوسرے ہاف میں شاندار کھیل پیش کیا لیکن شاید ہم میچ کے پہلے ہاف میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔

اسپین کی کھلاڑیوں نے میچ جیتنے کے بعد پورے گراؤنڈ اپنی فتح کا شاندار جشن منایا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos