آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ نگراں وزیر خزانہ

[post-views]
[post-views]

نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ طے شدہ شرائط پر مکمل عملدر آمد کیا جائے گا۔ انہوں نے  آئی ایم ایف حکام سے ایکسچینج ریٹ، پاور سیکٹر اور گیس سیکٹر کے گردشی قرضوں کے حوالے سے ورچوئل میٹنگ کے ذریعے بات چیت کی۔

نگراں وزیر خزانہ نےمارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیا ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ کنٹرول کرنے کیلیے کوئی مصنوعی پالیسی نہیں اختیار کی جائے گی بلکہ اس کا تعین مارکیٹ خود کرے گی۔

اس کے علاوہ وزیر خزانہ نے کہا پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلیے ٹیرف ریٹ کو بڑھایا گیا، جون 2024 تک پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2128 ارب تک محدود کیا جائیگا جس کیلئے رعایت کو ختم کیا جا رہا ہے، اجلاس میں گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف سے پہلے سے طے شدہ اسکیم پر بات ہوئی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

نگران وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف حکام کو معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد بارے آگاہ کیا، آئی ایم ایف حکام نے وزیرخزانہ سے معاہدے کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد بارے مطالبہ کیا، وزیرخزانہ نے اقتصادی جائزہ شروع ہونے سے قبل شرائط پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos