اسلام آباد – آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جمہوریہ ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کا مقصد فوجی تعاون اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔
دورے کے دوران، آرمی چیف نے ازبکستان کے صدر، وزیر دفاع اور ازبکستان کی اسٹیٹ سکیورٹی سروس کے چیئرمین اور سیکریٹری سے ملاقات کی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
ملاقاتوں کے دوران آرمی چیف نے باہمی تربیتی تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔ آرمی چیف نے ازبکستان کی ملٹری فورسز کی تربیت اور تیاری کے معیار اور علاقائی سلامتی کے امور کے بارے میں ان کی سمجھ کو سراہا۔
وزارت دفاع پہنچنے پر آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آرمی چیف نے تاشقند میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔








