سندھ بار کونسل نے بھی پاکستان آرمی (ترمیمی) ایکٹ 2023 اور آفیشل سیکرٹس (ترمیمی) بل 2023 کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: سندھ بار کونسل نے پاکستان آرمی (ترمیمی) ایکٹ 2023 اور آفیشل سیکرٹس (ترمیمی) بل 2023 کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ دونوں میں صدارتی منظوری نہیں ہے، اس لیے وہ ابھی تک بل ہیں اور قانون نہیں بنے۔

درخواست مشترکہ طور پر ایس بی سی کے وائس چیئرمین اظہر حسین، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نعیم الدین قریشی اور ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان سید حیدر امام رضوی نے دائر کی ۔

سینئر وکیل صلاح الدین احمد کی طرف سے تیار کردہ یہ پٹیشن سپریم کورٹ کے سامنے پیش کی جانے والی پانچویں درخواست ہے۔ اس سے قبل سابق چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جواد ایس خواجہ نے اپنے وکیل خواجہ احمد حسین، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان، سول سوسائٹی کے پانچ ارکان کے ذریعے وکیل فیصل صدیقی اور سابق وزیر قانون اعتزاز احسن کے ذریعے ایسی ہی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی تھیں۔

ایس بی سی نے نشاندہی کی کہ صدر نے عوامی طور پر دونوں بلوں کو منظوری دینے سے انکار کیا ہے۔ پٹیشن میں فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کی بھی مخالفت کی گئی ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔ 3 اگست کو آخری سماعت پر، بنچ نے کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی تھی۔

ایس بی سی نے استدلال کیا کہ صدر نے عوامی طور پر کہا تھا کہ انہوں نے دونوں بلوں پر دستخط نہیں کیے کیونکہ وہ ان سے متفق نہیں تھے اور انہوں نے اپنے عملے سے کہا تھا کہ وہ انہیں غیر موثر بنانے کے لیے مقررہ وقت کے اندر بغیر دستخط کے واپس کر دیں۔

دوسری جانب وزارت قانون نے مؤقف اختیار کیا کہ ایوان صدر کو بل بالترتیب 2 اگست 2023 اور 8 اگست 2023 کو موصول ہوئے۔ صدر کو بلوں کو پیش کرنے کے بعد دس دنوں کے اندر ان کی منظوری دینے یا واپس کرنے کی اجازت ہے۔

تاہم، گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صدر نے آرمی بل 2023 کو 11 اگست سے اور آفیشل سیکرٹس ایکٹ بل 17 اگست سے منظور کر لیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos