صدر کی مدت مکمل؛ لیکن وہ بطور صدر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد – صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بطور صدر پاکستان اپنی 5 سالہ مدت پوری کر لی ہے تاہم وہ نئے صدر کے انتخاب تک بطور صدر اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

عارف علوی نے 9 ستمبر 2018 کو پاکستان کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ آئین کے آرٹیکل 44 کے مطابق پاکستان کے صدر کا انتخاب 5 سال کے لیے ہوتا ہے لیکن وہ اپنی مدت پوری ہونے کے باوجود اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک ان کا جانشین صدر کا عہدہ نہیں سنبھالتا۔ سینیٹ کے چیئرمین صرف اس وقت پاکستان کے قائم مقام صدر کے فرائض سرانجام دے سکتے ہیں جب صدر مملکت ملک سے باہر ہوں یا سرکاری چھٹی پر ہوں۔

آئین کے تحت صدر عارف علوی پاکستان کے پہلے صدر ہوں گے جو پاکستان کے صدر کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے کیونکہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد اس الیکشن کا الیکٹورل کالج برقرار نہیں ہے۔ آئین کے آرٹیکل 41(3) میں صدر کے انتخاب کے لیے الیکٹورل کالج کا تعین کیا گیا ہے جو چاروں صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی پر مشتمل ہے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

صدر علوی پر دو ہفتے قبل استعفادینے کے لیے دباؤ بڑھ گیا تھاجب انہوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے پاکستان آرمی کے ترمیمی ایکٹ 2023 اور آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ 2023 پر دستخط نہیں کیے تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ صدر عارف علوی نے اپنی قانونی ٹیم سے مشورہ کیا جس نے انہیں بتایا کہ نئے صدر کے انتخاب تک وہ پاکستان کے صدر کی حیثیت سے مکمل اختیارات کے ساتھ فرائض سرانجام دے سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos