سپریم کورٹ کا پبلک آفس ہولڈرز کے خلاف کرپشن کے مقدمات بحال کرنے کا حکم

[post-views]
[post-views]

سپریم کورٹ نے سرکاری عہدہ داروں کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کو بحال کرنے کا حکم دیا جو ملک کے احتساب قوانین میں ترامیم کے بعد واپس لے لیے گئے تھے۔

محفوظ کیا گیا فیصلہ چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سید منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی 2022 کی احتساب قوانین میں کی گئی ترامیم کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سنایا۔

چیف جسٹس بندیال اور جسٹس احسن نے عمران کی درخواست قابل سماعت قرار دیدی جب کہ جسٹس شاہ نے اکثریتی فیصلے سے اتفاق نہیں کیا، جس کے مطابق نہ صرف کرپشن کیس بلکہ انکوائریاں اور تفتیش بھی بحال کرنے کی ہدایت کی گئی۔عدالت نے احتساب قوانین میں بعض ترامیم کو بھی آئین کے منافی قرار دے دیا۔

عدالت نے احتساب عدالتوں کی جانب سے قوانین میں کی گئی ترامیم کی روشنی میں جاری کیے گئے فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے نیب کو 7 روز میں ریکارڈ متعلقہ عدالتوں کو بھجوانے کا حکم دے دیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس میں قومی احتساب (دوسری ترمیم) ایکٹ 2022 کے تحت کی گئی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

ان ترامیم میں قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں کئی تبدیلیاں کی گئیں، جن میں نیب کے چیئرمین اور پراسکیوٹر جنرل کی مدت ملازمت کو کم کرکے تین سال کرنا، نیب کے دائرہ اختیار کو 500 ملین روپے سے زائد کے مقدمات تک محدود کرنا، اور تمام زیر التواء انکوائریوں، تحقیقات اور ٹرائلز کو منتقل کرنا شامل تھا۔

اپنی درخواست میں پی ٹی آئی کے سربراہ نے دعویٰ کیا تھا کہ نیب قانون میں ترامیم بااثر ملزمان کو فائدہ پہنچانے اور کرپشن کو قانونی حیثیت دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

حالیہ سماعتوں میں، جسٹس شاہ نے بار بار سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) کے منجمد قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ پر زور دیا تھا۔

تاہم، چیف جسٹس آف پاکستان نے اس کی مخالفت کی تھی، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ ان کی ریٹائرمنٹ قریب ہے اور یہ معاملہ کافی عرصے سے عدالت کے سامنے زیر التوا ہے ۔

سپریم کورٹ نے 53 سماعتوں کے بعد 5 ستمبر کو اس کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جس میں تین ججوں کی بنچ کے ارکان نے سابقہ ​​اثر سے قانون سازی کرنے کے پارلیمنٹ کے اختیار پر بحث کی۔ فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے، بنچ نے کہا تھا کہ کچھ ”مختصر اور اچھا“ فیصلہ جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos