اینٹی کرپشن پنجاب قبضہ مافیا کے خلاف سرگرم۔ قبضہ مافیا کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری۔ اے سی سٹی اور ایس پی صدر کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایڈمن کی ٹیم نے غیر قانونی تعمیرات روکنے کیلئے پارک ویو سوسائٹی میں آپریشن کیا۔سرکاری اراضی پر پارک ویو سوسائٹی کی جانب سے تعمیرات کی جا رہی تھیں۔
سرکاری زمین پر چھ مکانات تعمیر کئے گئے تھے۔ ایک گھر میں لوگ رہائش پذیر تھے۔تمام مکانات کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔2 زیر تعمیر مکانات کو فوری مسمار کر دیا گیا ہے۔پارک ویو میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف پہلی بار کارروائی کی گئی ہے۔ ترجمان