حکومت کی اتحادی جماعتوں نے موجودہ حالات میں وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران تمام اتحادی جماعتوں نے ملک میں آئینی تقرریوں کے حوالے سے وزیراعظم کے فیصلے کی توثیق کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتیں اس حوالے سے وزیراعظم کے ہر فیصلے کی مکمل حمایت کریں گی۔ اپنے ریمارکس میں سابق صدر ڈاکٹر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کا آئین وزیراعظم کو آئینی تقرریاں کرنے کا استحقاق سونپتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرنے پر اتحادی جماعتوں اور ان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
Latest Videos