Premium Content

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے متعلقہ حکام کو پی ٹی آئی چیئرمین کو اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دیاہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی سزا کی حیثیت بدل گئی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد کے تمام انڈر ٹرائل قیدی اڈیالہ جیل میں ہیں تو پی ٹی آئی چیئرمین ابھی تک اٹک جیل میں کیوں ہیں؟

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال ڈوگل سے استفسار کیا کہ اگر آپ کو رحیم یار خان جیل بھیجا جاتا ہے تو کیا وہاں ٹرائل شروع کیا جائے گا؟

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیں۔

سماعت کے دوران وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پی ٹی آئی چیئرمین سپورٹس مین ہیں اس لیے انہیں ایکسرسائز مشین فراہم کی جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جیل کے قوانین کے مطابق انہیں حقدار کے مطابق سہولیات دی جائیں،حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos