ملک میں عام انتخابات ایک ہی تاریخ کو کرانے کی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کر دی

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عام انتخابات ایک ہی دن کروانے کی درخواست خارج کردی۔

سپریم کورٹ میں ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار وکیل شاہ خاور نے کہا کہ سپریم کورٹ نے چار اپریل کو فیصلہ دیا کہ چودہ مئی کو پنجاب میں انتخابات کرائے جائیں، ہم نے اس لیے ایک ہی دن پورے ملک میں انتخابات کیلئے درخواست دی تاکہ اتفاق رائے پیدا ہو۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ یہی تو جھگڑا تھا کہ وہ فیصلہ تھا کیا، پنجاب انتخابات کیس کا آرڈر آف دی کورٹ کدھر ہے، بچوں کے آپسی جھگڑے پر یا زمین کے تنازع کو حل کرنے کیلئے فریقین میں باہمی رضامندی پیدا کی جاسکتی ہے، آئینی تقاضا پر عمل درآمد کیلئے عدالت کیسے کہہ سکتی ہے فریقین اتفاق رائے پیدا کریں، کیا سپریم کورٹ آئین کو تبدیل کرسکتی ہے، جتنی مرضی مفاہمت کریں، دنیا بھر کے پارلیمنٹ ارکان بیٹھ جائیں پھر بھی آئین واضح ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ کا کیس یہ ہونا چاہیے آئینی کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

شاہ خاور نے کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ نے 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کروانے کا حکم جاری کیا تھا، پھر ہم نے ملک میں ایک ساتھ انتخابات کروانے کی درخواست دائر کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos