الیکشن کمیشن ابتدائی حد بندیوں کے خلاف اعتراضات پر بدھ سے سماعت کرے گا

[post-views]
[post-views]

الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں بدھ اور جمعرات کو ابتدائی حد بندیوں کے خلاف دائر اعتراضات کی سماعت کرے گا۔

الیکن کمیشن نے اس مقصد کے لیے دو بینچ تشکیل دیے ہیں۔ بینچ مختلف اضلاع کی ابتدائی حد بندیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

پہلا بینچ بدھ کو اسلام آباد، شکارپور، جیکب آباد، کشمور، سیالکوٹ، خضدار اور راجن پور میں حد بندی کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

جمعرات کو بینچ نمبر 1 ملیر، سانگھڑ، سوات، ہری پور، چکوال اور پشین کے اعتراضات کی سماعت کرے گا جبکہ بینچ نمبر 2 مردان، کراچی ایسٹ، موسیٰ خیل، لودھراں، نوشہرو فیروز، حب، لسبیلہ اور آواران کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان  کے خصوصی بینچ حلقہ بندیوں سے متعلق 1324 اعتراضات کا جائزہ لیں گے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام اعتراضات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد حلقہ کی تفصیلات کی سرکاری اشاعت 30 نومبر کو کر دی جائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos