ایران کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں اسرائیلی جاسوسوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے رپورٹ کیا ہےکہ افغانستان کی طالبان حکومت کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں تین اسرائیلی جاسوسوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
نشریاتی ادارے نے بتایا کہ موساد کے تین ایجنٹوں کو جو ایرانی شہریت رکھتے تھے کو ایران اور افغانستان کے درمیان پہاڑی علاقے سے حراست میں لیا گیا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
ان گرفتاریوں کی خبریں طالبان کے ایک وفد کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے لیے تہران پہنچنے کے ایک دن بعد سامنے آئیں۔
سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا کہ تینوں اسرائیلی ایجنٹ افغان سرحد سے ایران میں اہداف پر کامیکاز ڈرون حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق انہیں تفتیش کے لیے ایران منتقل کیا جائے گا ۔
تہران نے اسرائیل پر الزام عائد کرتا ہوئے کہا کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کو نشانہ بنانا چاہتا ہے ۔ اسرائیل تخریب کاری کی لہر چلا رہا ہے۔








