لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ عام انتخابات میں ایگزیکٹو سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا۔
جسٹس علی باقر نجفی نے یہ حکم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عمیر خان نیازی کی جانب سے دائر درخواست پر سنایا جس میں آئندہ عام انتخابات میں بیوروکریسی کی تقرری کو چیلنج کیا گیا تھا۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
حکم نامے کے مطابق جسٹس نجفی نے کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست کے ساتھ درخواست لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھیج دی۔
عدالتی حکم میں مزید کہا گیا کہ انتخابات کے انعقاد میں قوم کے اربوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور اگر بڑی سیاسی جماعتیں انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کرتی ہیں تو تمام پیسہ ضائع ہو جائے گا، جبکہ درخواست گزار کے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے حوالے سے خدشات کا بھی نوٹس لیا گیا۔
عدالت نے منگل کو فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔