الیکشن کمیشن نے 2024 کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

[post-views]
[post-views]

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے جمعہ کی رات گئے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسر 19 دسمبر کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔ امیدوارریٹرننگ آفیسر کے پاس کاغذات نامزدگی 20 سے 22 دسمبر تک جمع کرا سکیں گے۔

شیڈول کے مطابق نامزد امیدواروں کے نام 23 دسمبر کو شائع کیے جائیں گے اور ان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

کاغذات نامزدگی کو قبول یا مسترد کرنے سے متعلق آر او کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری ہے اور اپیلٹ ٹربیونل 10 جنوری تک اپیلوں پر فیصلہ سنائے گا۔ الیکشن سے دستبرداری کی صورت میں امیدوار12 جنوری  تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتا ہے۔

ای سی پی کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ انتخابی پروگرام کا اطلاق قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں خواتین اور غیر مسلموں کے لیے مخصوص نشستوں پر بھی ہوگا۔ شیڈول میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر کے پاس مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی  جمع کرانے کی آخری تاریخ 22 دسمبر 2023 ہے۔

سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات 13 جنوری کو تفویض کیے جائیں گے اور الیکشن ڈے 8 فروری2024 ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos